ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ناگریک ویدیکے نے کیا اتی کرم داروں پر محکمہ جنگلات کی زیادتیوں پر روک لگانے کا مطالبہ

بھٹکل ناگریک ویدیکے نے کیا اتی کرم داروں پر محکمہ جنگلات کی زیادتیوں پر روک لگانے کا مطالبہ

Wed, 18 May 2022 18:15:01    S.O. News Service

بھٹکل 18 / مئی (ایس او نیوز) اتی کرم داروں کے ہائی کورٹ وکیل ایڈوکیٹ دتّا تریہ نائک  نے ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی قانون کی آڑ میں محکمہ جنگلات کے افسران اور عملہ کی طرف سے غریب اتی کرم داروں پر جو زیادتیاں اور غیر قانونی اقدامات کیے جارہے ہیں ان پر روک لگنی چاہیے ۔

    انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھٹکل تعلقہ کے ہاڈولی میں محکمہ جنگلات کے افسران نے ایک اتی کرم دار پر فاریسٹ ایکٹ کی دفعہ 24 کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی ۔  میں نے اتی کرم دار کے وکیل کی حیثیت سے ہائی کورٹ میں اس پر سوال اٹھایا  جس کے بعد  ہائی کورٹ کی طرف سے ایف آئی آر کو رد کرنے کا حکم سنایا گیا ہے ۔

محکمہ جنگلات کی طرف سے پورے ضلع میں اتی کرم داروں پر اس قسم کے ایف آئی آر درج  کیے جارہے ہیں ۔ ضلع اور تعلقہ سطح پر منتخب عوامی نمائندے اتی کرم داروں کے مسائل حل کرنے کے تعلق سے آواز  نہیں اٹھا  رہے ہیں جس کی وجہ سے آفسران کے حوصلے بڑھتے جارہے ہیں ۔انہوں نے متنبہ کیا کہ  اگر آفسران کی طرف سے ظلم ڈھایا جانا اور غریب آتی کرم داروں پر زیادتیاں کرنا بند نہیں کیا گیا  تو  ناگرک ویدیکے کی طرف سے سخت احتجاج شروع کیا جائے گا ۔

    اس موقع پر ناگرک ویدیکے کے ذمہ دار پاسکل گومز اور سندیپ نائک بھی موجود تھے ۔
 


Share: